Live Updates

آپ گالیاں بھی دیتے ہیں تو ہمارے دل سے دعائیں نکلتی ہیں،ملک کی ترقی کنٹینر پر چڑھنے والوں کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی کنٹینر پر کھڑا ہو کر بل جلانے سے بجلی پیدا ہوتی ہے،، اناڑی سیاستدان کھیل کود اور گالیوں کی سیاست سے باہر نکلیں

وزیر اعظم نواز شریف کا شیخوپورہ میں بکھی پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب میں عمران خان کی تنقید اور بے جا الزامات کا انتہائی مثبت انداز میں جواب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:06

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حکومت پر کڑی تنقید اور بے جا الزامات کا انتہائی مثبت انداز اور خوش اخلاقی سے جواب دیتے ہوئے تحریک انصا ف کے سربراہ کو مخاطب کرکے کہاکہ آپ گالیاں بھی دیتے ہیں تو اس کے بدلے میں ہمارے دل سے آپ کیلئے دعائیں ہی نکلتی ہیں، اناڑی سیاستدان کھیل کود اور گالیوں کی سیاست سے باہر نکلیں۔

جمعہ کو شیخوپورہ میں بکھی پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نیعمران خان کی حکومت پر کڑی تنقید اور بے جا الزامات کا انتہائی مثبت انداز اور خوش اخلاقی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کود والے سیاستدان خود کو بدلیں اور گالم گلوچ سے پرہیز کریں اور کسی کے خلاف نازیبا زبان کسی کے خلاف استعمال کریں بلکہ یہ سیاستدان کھیل کود اور گالیوں کی سیاست سے باہر نکلیں اور ملک کی خدمت اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کریں، ہمارے دل سے تو ان گالیاں دینے والے سیاستدانوں کیلئے بھی دعائیں ہی نکلتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی کنٹینر پر چڑھنے والوں کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی کنٹینر پر کھڑا ہو کر بل جلانے سے بجلی پیدا ہوتی ہے، ملکی ترقی اور اندھیرے ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوتے ہیں، اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے، ہماری حکومت آنے کے بعد سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات