Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد‘بادامی باغ کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ، شناخت ہو گئی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت میں حلقہ این اے 122کی انتخابی مہم کے لئے پی ٹی آئی کے مزنگ چونگی چوک میں ہونے والے جلسہ گاہ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ بادامی باغ کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ لاہور پولیس کو تھانہ لٹن روڈ کے علاقے مزنگ چونگی قرطبہ چوک سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نشہ کا عادی لگتا ہے ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر میو ہسپتال مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے اور نامعلوم شخص کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔دوسری جانب بادامی باغ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت جمال کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات