Live Updates

تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جس کا سورج غروب ہورہا ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:02

تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جس کا سورج غروب ہورہا ہے: ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جنون کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جس کا سورج غروب ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج لاہوریوں نے میرا دل خوش کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جس کا سورج غروب ہورہا ہے۔

آپ میں جو جنون ہے وہ کسی اور میں نہیں ہو سکتا۔ جیسے ایم کیو ایم کا مسلحہ ونگ ہے ویسے ہی ن لیگ کا مسلحہ ونگ پنجاب پولیس ہے جس نے ہمارے 2 کارکنوں کو شہید کردیا۔ یہ سمجھتے تھے کہ حکومت، پنجاب پولیس اور ادارے ہیں اس لیے یہ آرام سے جیت جائیں گے لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ ہمارے پاس علیم خان جیسا خفیہ ہتھیار موجود ہے۔

(جاری ہے)

لودھراں میں جب حالات خراب ہوئے تو ن لیگ وہاں سے بھاگ گئی اور لاہور میں یہ سمجھ رہے تھے کہ آسانی سے جیت جائیں گے لیکن علیم خان کو زبردست مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

علیم خان پر قبضہ گروپ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن ن لیگ تو خود اس ملک کا سب سے بڑا قبضہ گروپ ہے جس نے 2013 میں ملک پر قبضہ کیا تھا۔ ن لیگ دھاندلی کے بنا جیت نہیں سکتی۔ ن لیگ کو صرف ایک ہی چیز آتی ہے اور وہ ہے دھاندلی اس لیے این اے 122 کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ 11 اکتوبر کو کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دینی۔ نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ دوسروں سے مجھ پر حملہ کروانے کی بجائے خود سامنے آئیں اور میرا مقابلہ کریں۔

شیر ہیں تو گیدڑ کے پیچھے کیوں چھپتے ہیں۔ نواز شریف وزیراعظم پاکستان کے ہیں لیکن ان کا پیسہ ملک سے باہر ہیں۔ جبکہ عمران خان کا سب کچھ پاکستان میں ہے جس کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔ میں نے 18 سال ملک سے باہر پیسہ کمایا اور وہ پیشہ ملک میں واپس لے کر آیا۔ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہوگا، میں مشکل وقت میں جدہ نہیں بھاگ جاوں گا۔ ن لیگ کے درباری مجھ پر غداری کا الزام لگاتے ہیں تو میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے سوال کرتا ہوں کہ ان کے بیٹوں کے بیرون ملک جو اربوں کے اثاثے ہیں وہ کہاں سے آئے ہیں۔ اصل غداری تو یہ ہے کہ یہ ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات