چین ابھر تی ہو ئی طا قت کے طو ر پر دو اہم حکمت عملیوں کے فروغ میں مصروف عمل ہے ،اس کی عملداری سے پو ری دنیا مستفید ہو گی

چین کی رنمن یو نیو رسٹی کے ادارے آ ئی ایم آ ئی کی’’ ایک پٹی ایک شاہراہ اور چینی کرنسی کا دنیا بھر میں فروغ ‘‘کے موضو ع پر رپورٹ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء )چین کے انٹرنیشنل ما نیٹری انسٹی ٹیوٹ (آئی ایم آ ئی) کی جا نب سے جا ری کر دہ ر پو رٹ میں کہا گیا ہے کہ چین ابھر تی ہو ئی طا قت کے طو ر پر دو اہم حکمت عملیوں کے فروغ میں مصروف عمل ہے جس کی عملداری سے پو ری دنیا مستفید ہو گی۔ جمعہ کے روز چین کی رنمن یو نیو رسٹی کے ادارے آ ئی ایم آ ئی کی جا نب سے 2015میں تیار کی جا نے والی آر ایم بی انٹر نیشنل ر پورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی دو اہم حکمت عملیاں'' ایک پٹی ایک شاہراہ اور چینی کرنسی کا دنیا بھر میں فروغ ''چین کے قو می اور بین الاقوامی مفاد کو پورا کر یں گی۔

ر پورٹ کے مطا بق آ ئی ایم آ ئی کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر بن شنگلن نے کہا کہ چین نے 2009سے چینی کر نسی کی عا لمی سطح پر پزیرا ئی اور بڑ ھو تری کیلئے اہم اقدا مات کیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپو رٹ کے مطا بق چینی صدر شی چن پنگ نے 2013 میں اپنے بین الاقوامی دورں میں شاہراہ ریشم معا شی پٹی اور اکیسویں صدی کی میری ٹا ئم شاہراہ ریشم کے منصوبوں کو نئی جہت ملی اور ان کو آگے بڑھایا گیا ۔

یہ اہم شا ہرا ہیں ایک جا نب بر اعظم ایشیا، یو رپ اور افر یقہ سے گز رتی ہوئی ،مشر قی ایشیا کی معیشتوں کو ملاتی ہیں تو دوسری جانب یو رپ کے تر قی پزیر مما لک کو قر یب لا تی ہیں،اس اقدم کے تحت نئی سڑ کیں،ریلویز اور فضا ئی راستے قا ئم کیئے جا ئیں گے ۔ون بیلٹ ون روڈ کے مکمل ہو نے سے چینی کر نسی کی بین الاقوامیت شر یک مما لک کو سر ما یہ کا ری میں معا ونت فرا ہم کر ے گی جس سے خطے کے مما لک کے ما بین معا شی تعلقات مز ید مضبوط ہوں گے۔چینی کر نسی کی عا لمگیر یت کو عا لمی سطح پر تسلیم کیا جا ر ہا ہے جس سے چین کی تجا رت پر آ نے اخرا جات میں کمی واقع ہو ئی ہے ۔