Live Updates

عمران خان کا مسئلہ این اے 122 نہیں بلکہ انا کا ہے وزیراعظم نہ بن پانے کا ہے : ایاز صادق

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:43

عمران خان کا مسئلہ این اے 122 نہیں بلکہ انا کا ہے وزیراعظم نہ بن پانے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مسئلہ این اے 122 نہیں بلکہ انا کا ہے وزیراعظم نہ بن پانے کا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صاد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دہرے معیار کب تک چلیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا مسئلہ این اے 122 نہیں بلکہ انا کا ہے وزیراعظم نہ بن پانے کا ہے۔

عمران خان انا پرست سیاست دان ہیں اسی لیے وزیراعظم نہیں بن سکے۔ این اے 122 میں عوام کے کام لگن سے کیے۔ مسلم لیگ ن کی کاوشوں سے ملک میں امن آرہا ہے۔ عوام اگر چاہتی ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو تو پھر شیر پر مہر لگائے۔ اس حلقے سے تحریک انصاف نے مسلسل شکست کھائی ہے۔ این اے 122 پر انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات