11 اکتوبر کو انصاف کی جیت ہوگی: علیم خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:35

11 اکتوبر کو انصاف کی جیت ہوگی: علیم خان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) علیم خان کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو انصاف کی جیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو انصاف کی جیت ہوگی۔ میں لاہور میں لوگوں کے دلوں پر قبضہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

5 سال ایاز صادق نے نہیں بلکہ میں نے حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے۔

کوئی حکومتی عہدہ نہ ہونے کے باوجود گلیاں بنوائیں اور عوام کی خدمت کی۔ عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا ہے لیکن دوسری جانب مسلم لیگ ن والوں کو لوگ دیکھ کر اپنے دروازے بند کرلیتے ہیں۔ 11 اکتوبر کو انصاف کی فتح ہوگی اور اس کے بعد سب سے پہلے ہسپتال کا افتتاح کروں گا۔ میرا ساتھ دینے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :