بنوں ، سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،مبینہ کالعدم تنظیم کا بھتہ خور گرفتار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:33

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،مبینہ کالعدم تنظیم کا بھتہ خور گرفتار ،پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ کالعدم تنظیم کے نور رحمن نامی بھتہ خور لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کیلئے فون کرتا تھا حال ہی میں مبینہ بھتہ خور نے ایک مقامی تاجر سے 15لاکھ روپے بھتہ ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا پولیس نے موبائل سم ٹریس کرکے مبینہ ملزم کو موبائل فون اور مختلف سیموں سمیت گرفتار کر لیا ہے تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی افغانستان میں ہیں