پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس 13اکتوبر کو اسلام میں بلالیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس 13اکتوبر کو اسلام میں بلالیا۔ اجلاس محرم الحرم میں امن وامان کے قیام اور مذہبی ہم آنگی کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے۔

(جاری ہے)

13اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کی تیاریوں کیلئے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں مولانا اسدا ﷲ فاروق،مولانا عبد الحمید صابری،مولانا حافظ محمد امجد،مولانا نعمان حاشر، مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا طاہر عقیل اعوان شامل ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اجلاس میں محرم الحرام میں امن وامان ،بین المسالک رواداری اور ملک کی موجودہ صورتحال پر غور وفکر کے بعد متفقہ لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی مصالحتی کونسل کو مزید منظم اور فعال بنانے پر بھی غور کیا جائے گااور محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے مشترکہ ضابطہ اخلاق کی توثیق کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں ملک کی مذہبی جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :