ووٹ عوام کے پاس ’’قومی امانت ‘‘ہے،اہل لوگوں کودیا جائے‘علامہ راغب نعیمی

کرپٹ عناصر اورقبضہ گروپ کوووٹ دینے والے روز محشربارگاہ الٰہی میں جوابد ہ ہوں گے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ووٹ عوام کے پاس ’’قومی امانت ‘‘ہے،اہل لوگوں کودیا جائے۔ٹوٹوں کی چمک دمک میں آکرکرپٹ عناصر اورقبضہ گروپ کوووٹ دینے والے روز محشربارگاہ الٰہی میں جوابد ہ ہوں گے،عوام ووٹ ضمنی انتخابات امانت ،صداقت ، عد ا لت ،شرافت کے جیسے اوصاف کے حامل امیدواروں کودیں،ملکی ترقی وخوشحالی اوراستحکام کے کام کرنے والے ہی عوام کے ووٹوں کے صحیح حقدار ہیں،محب وطن عوام ملک میں غیر ملکی ایجنڈنہیں ہونے دیں گے۔

یہ بات انہوں نے خطبہء جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کہ اسلامی معاشرہ کاتقاضاہے کہ پاکستان میں گالم گلوچ کی سیاست سے گریزکیاجائے۔

(جاری ہے)

علماء ومشائخ سمیت معاشرے کے تمام طبقات بے حیائی کے آگے پل باندھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔عوام شرم وحیاء سے عاری طرزسیاست کو مسترد کے تعمیری اورمثبت طرز سیاست کواختیار کریں۔انہوں مزیدکہاکہ 11اکبوتر کوحلقہ این اے 122میں سکیورٹی کے بہتریں انتظامات کئے جائیں۔الیکشن ڈے کے موقع پر قانون نافذکرنے والوں اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی شرپسند عناصرکی کڑی نظررکھیں تاکہ امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہوسکیں۔الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار پرلازم ہے کہ وہ الیکشن نتائج کوقبول بھی کریں۔

متعلقہ عنوان :