رینجرز نے ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکن ہاشم کے حوالے سے تحقیقات رپورٹ جاری کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:28

رینجرز نے ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکن ہاشم کے حوالے سے تحقیقات رپورٹ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) رینجرز نے ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکن ہاشم کے حوالے سے تحقیقات رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکن ہاشم کے حوالے سے جاری کردی تحقیقاتی رپورٹ میں رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور ہاشم کی بیوی کے بیان میں فرق ہے۔

(جاری ہے)

ہاشم کی بیوی کہتی کہ ہاشم کی گمشدگی 5 مئی کو ہوئی تھی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا کہ ہاشم کو 6 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم نے ہاشم کے ماورائے عدالت تشدد اور قتل کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس نے اہل خانہ سمیت رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے بیان قلمبند کیے۔ اس سلسلے میں جب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے رابطہ کیا گیا تو ان کی جانب کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔