عالمی مشاعرہ کو شایان شان بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے مکمل سرپرستی حاصل رہے گی ،گورنر سندھ
عالمی مشاعرہ کراچی کی ایک ثقافتی روایت بن چکی ہے اس کو تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جائے،ڈاکٹرعشرت العباد کی وفد سے بات چیت
جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ عالمی مشاعرہ کو شایان شان بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے مکمل سرپرستی حاصل رہے گی عالمی مشاعرہ کراچی کی ایک ثقافتی روایت بن چکی ہے اس کو تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جائے اور انتظامات بھی شایان شان ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں عالمی مشاعرہ آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وفد نے سابق وفاقی وزیر سید صفوان اﷲ کی سربراہی میں گورنرہاؤس میں ان سے ملاقات کی اور عالمی مشاعرہ کے انتظامات کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا وفد میں سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، محمود احمد خان، عامر مسعود شیخ، بشیر سدوزئی، مظہر خان، رضوان صدیقی، محمداسلم خان اور اقبال احمد خان شامل تھے، وفد نے گورنر سندھ کو بتایا کہ 24ویں عالمی مشاعرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ہندوستان سمیت امریکہ ، کینیڈا، ایران، متحدہ عرب امارات اور ملک بھر سے معروف شعراء کرام شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.