ایاز صادق کی انتخابی مہم میں حصہ لینے والے وفاقی وزراء نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر جواب جمع کروا دیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کر رہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے ارکان اسمبلی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی ‘ خواجہ سعد رفیق ، عابد شیر علی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:18

ایاز صادق کی انتخابی مہم میں حصہ لینے والے وفاقی وزراء نے ضابطہ اخلاق ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 122سے امیدوار سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم میں حصہ لینے والے وفاقی وزراء نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر جواب جمع کروا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق ، عابد شیر علی اور ماروی میمن نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 122 سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر زاہد اقبال نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی وزراء کو نوٹسز بھجوائے تھے ۔

وفاقی وززراء خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی نے نوٹسز کا جواب جمع کروادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کر رہے، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اپنے فیصلے میں ارکان اسمبلی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی ۔