کراچی ، خصوصی اسپرے مہم میں بلدیہ غربی کراچی کے سائٹ زون میں اسپرے کیا گیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیربلدیات سندھ کی خصوصی ہدایت پر شہر سے ملیر یا ٖڈینگی اور وبائی امراض کے خاتمے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی )نے باقاعدہ مرحلہ وار کراچی کے چھ ڈسٹرکٹس میونسپل کارپویشنز کے18زونز میں محکمہ میونیسپل سروسز کے ایم سی کے تحت اپنے فیومیگیشن اسکورڈ کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ میونیسپل سروسز مسعود عالم کی سربراہی میں ڈائریکٹر فیومیگیشن ڈاکٹر منصور شیخ اور فوکل پرسن ڈاکٹر حامد مصطفی کی نگرانی میں ڈی ایم سی ویسٹ کے سائٹ زون میں ملیریا ڈینگی ودیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے شروع کی جانے والی خصوصی اسپرے مہم کے آٹھویں راؤنڈ کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ویسٹ سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کی خصوصی نگرانی میں بلدیہ غربی کراچی کے سائٹ زون میں ا سپرے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ویسٹ محمد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر سجاد میمن ،میونسپل کمشنر اشفاق حسین ملاح اور دیگر کے ہمراہ بلدیہ غربی کراچی کے سائٹ زون میں اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پردیگر سینیٹیشن افسران بھی موجود تھے۔بلدیہ غربی کراچی کے سائٹ زون کی تمام یونین کونسلوں میں سینیٹیشن اسٹاف کی نگرانی میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کیں ۔ بلدیہ غربی کراچی کے سائٹ زون کے تمام علاقوں خصوصاً ندی ،نالوں اور نشیبی علاقوں پر جر اثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا فیومیگیشن ہیلتھ کے اعلامیہ کے تحت کہا گیا ہے کہ کراچی کی چھ ڈی ایم سیز کے ہرزون میں30گاڑیوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اور ہر زون کی تما م یونین کونسلوں میں لگاتار گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں جن علاقوں میں بڑی مشینیں پہنچ نہیں پاتی وہاں دستی اسپرے مشینوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات اور 1339پر کی جانے والی شکایات پر بھی اسپرے کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جارہا ہے شہر بھر کی بڑی بڑی اسپتالوں میں بھی خصوصی اسپرے کیا جارہا ہے ۔

اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھاپ کر رکھیں اور اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں اگر کسی علاقے میں اسپر ے نہ کیا گیا ہو تو اس کی شکایت 1339پر درج کروایں ۔

متعلقہ عنوان :