سانحہ منیٰ پر ایران ، سعود ی بیان بازی فرقہ واریت کو فروغ دینے کا باعث بنے گی‘ قاضی عبدالقدیر خاموش
حجاج کرام کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی شکایات افسوسنا ک ہیں‘چیئرمین اسلامی یکجہتی کونسل کا مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے ایران اور سعود ی عرب کے درمیان بیان بازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی باہمی مخالفت میں سانحہ منیٰ کو سیاسی رنگ دینا فرقہ واریت کو فروغ دینے کا باعث بنے گا، امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ایران کی طرف سے جہاں سعودی عرب کو دھمکی آمیز بیانات قابل مذمت ہیں، وہیں آل سعود کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کو عملے کی تربیت کرنی چاہیئے ۔کیونکہ حجاج کرام کی ہرسال بڑھتی ہوئی تعداد کو مناسک حج کے دوران کنٹرول نہ کرسکنا اور ان کے ساتھ سختی سے پیش آنے کے واقعات افسوسنا ک ہیں۔(جاری ہے)
سعودی عرب غلطیوں سے سبق سیکھے اور انسانی قدروں کا بھی احساس کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے تمام مناسک حج کی نگرانی کے لئے لگے ہوئے ہیں تو ان سے سانحہ منٰی کی تحقیقات کی جاسکتی ہیں، لیکن تحقیقات مکمل ہوئے بغیر سعودی انتظامیہ کو سانحہ منیٰ کا ذمہ دار قراردینا شرعی اعتبار سے بھی درست نہیں۔
الزامات عائد کرنے سے پہلے ایران کو تحقیقاتی کمشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے کو ئی نتیجہ اخذ کرنا انصاف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کو امت کی عظمت اور اتحادکا مظہر رہنا چاہیے، یہاں کسی بھی طبقے کے حوالے سے تحفظات اور تعصبات کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.