الخدمت فاؤنڈیشن نے زلزلہ زدگان میں 20ہزار مکانات تقسیم کیے،نعمت اﷲ خان

پا نی کی سیکڑوں اسکمیں قائم کیں ،زلزلے کے 10سال کے دوران بھر پور امدادی کام کیے ،الخدمت نے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا،سابق ناظم کراچی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن آج بھی 8اکتوبر 2005کے زلزلہ متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے،زلزلے کے10 سال کے دوران متاثرین میں 20ہزار مکانات تقسیم کیے گئے،1000سے زائد مساجد تعمیر کیں ،30سے زائد اسکولز بنا ئے،کے پی کے میں ڈائیگنو سٹک سینٹرز،کلیکشن پوائنٹس ،میڈیکل سینٹرز قائم کیے گئے، یہ بات انہوں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں الخدمت کی خدمات کے 10 سال مکمل ہونے پر جمعہ کو اپنے بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد شمالی علاقہ جات وآزاد کشمیر میں نظام زند گی درہم برہم ہو گیا تھا ، گھروں، اسکول کالجز ،مساجد کے ساتھ بھاری جانی نقصان کا بھی سامنا کر نا پڑا لیکن الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاں بھرپورا مدادی کام کیے ، بحالی وتعمیر نو کاآغاز کیا ،سائبان پراجیکٹ کے تحت ماڈل ہاؤس بنا ئے اورمتاثرین کو 20 ہزار مکانات تعمیر کر کے دیے ،جہاں متاثرین اپنی معمول کی خوش گوار زندگیاں گزار رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں 30 سے زائد اسکولز قائم کیے گئے جہاں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے ، انہیں صاف ستھر ا موحول اور اچھی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ،خیر پختو نخوا کے زلزلہ سے متاثرہ علاقو ں میں صاف پانی کی سیکڑوں اسکیمیں بنا ئی گئیں ،کنویں کھودے گئے ،ہینڈ پمپس لگا ئے گئے ،ان اسکیموں سے آج تک لوگ استفادہ کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں متاثرین کو صحت کی سہو لتیں پہنچانے کیلئے بھرپور کام کیے وہاں میڈیکل سینٹر ز،ڈائیگنوسٹک سینٹرز اور کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ،انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاں متاثرین کوریسکیو کر کے انہیں ریلیف فراہم کیا ،خیمہ بستیاں بنا ئی گئیں ،اور انہیں امدادی ساما ن بھی پہنچایا گیا ،انہوں نے کہاکہ الخدمت نے متاثرین کیلئے پن چکی اورپن بجلی گھر قائم کیے جن سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ،نعمت اﷲ خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اب بھی آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں رضا الٰہی کیلئے کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :