فنکاروں کو پاکستان کی عزت اور خودداری کا خیال رکھنا چاہیے ،حلیم عادل شیخ

سمجھوتہ ایکسپریس کا ہندوستان باڈر سے واپس ہونا خود بھارت کے لیے باعث شرم ہے،صدر مسلم لیگ (ق)سندھ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو پاکستان کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے جب زیادہ پیسوں کی لالچ پاکستان کی ذلت کا باعث بنے تو اسے قبول نہیں کرنا چاہیے ،مودی حکومت نے مسلمانوں کو زلیل کرنے کا ٹھیکہ اٹھا رکھاہے، مودی ہندوستان کی تاریخ کا سب سے تنگ نظر لیڈر ہے ،جو مسلمان دشمنی میں اندھا ہوچکاہے ،سمجھوتہ ایکسپریس کا ہندوستان باڈر سے واپس ہونا خود بھارت کے لیے باعث شرم ہے کیونکہ اس میں صرف مسلمان نہیں بھارتی مسافر بھی سفر کررہے تھے ،بھارت کبھی فنکاروں کی تزلیل کرتا ہے تو کبھی گائے کی قربانی پر اعتراض کرتا ہے جس سے اس کے جاہل ہونے کا واضح ثبوت ملتا ہے جس پر بھارت کے ادیب، فنکار اور عوام نے بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ،یہ بات انہوں نے کلچر ونگ کراچی کے صدر کاشف نظامی کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں غلام علی کے ساتھ بھارت میں ناروا سلوک پر دکھ ہے ،جس پر پاکستان کو بھی بھارت کے ساتھ ثقافتی روابط نہیں رکھنے چاہیے،پاکستانی فنکاروں کی پوری دنیا میں عزت ہے ان کا الگ مقام ہے اس کے باجود وہ بھارت میں اپنی پرفارمنس دکھانا قابل فخر گردانتے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے اپنے حقیقی دشمن کو پہچانیں وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس سمیت حالیہ کشیدگی کے واقعات پوری دنیا کی میڈیا کے سامنے پیش کردیں اور کراچی سمیت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی پیش کریں تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوسکے محض بیانات اور رسمی کارروائیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ بھارت مزاکرات کی زبان سمجھنا ہی نہیں چاہتا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو اپنے سے چھوٹا ملک سمجھنے کی کچھ زیادہ ہی خام خیالی میں رہتا ہے جس پر وہ بھول جاتا ہے کہ ایٹمی لحاظ سے پاکستان بھارت کو کئی مرتبہ دنیا کے نقشے سے مٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھارتی حکومت کی نفرتوں کا جواب انہیں کی زبان میں نہیں دیا تو اس سے عوام کو غلط پیغام جائے گا کیونکہ جہاں ہماری عسکری قیادت اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے وہاں سول قیادت اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑارہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ غلام علی سمیت دیگر فنکاروں کی پوری دنیا میں بہت عزت ہے ۔

متعلقہ عنوان :