لاہور ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

گجرات کے رہائشی قیصر کے سامان کی تلاشی کے دوران 9کلو 200گرام ہیروئن برآمد ہوئی، مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے شک کی بنیاد ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 9کلو 200گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔گجرات کا رہائشی قیصر نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 623کے ذریعے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کررہا تھا جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :