Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان ،(ن)لیگ کے جلسے میں گلو بٹ کا ہم شکل توجہ کا مرکز بنے رہے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کا جبکہ (ن) لیگ کے جلسے میں گلو بٹ کا ہم شکل توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے جلسے میں گلو بٹ کے ہم شکل عبد الغنی بٹ عرف غلو بٹ سیاہ چشمہ لگائے شریک ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کے ہم شکل کو کارکنوں نے بیحد پذیرائی دی ۔ دونوں جماعتوں کے کارکن گلو بٹ اور عمران خان سے مشابہہ رکھنے والوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بناتے رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات