صوبائی مالیاتی کمیشن کے لیے دو ضلعی ناظمین اور دو تحصیل ناظمین کے انتخاب سے بلدیات انتخابات کا سلسلہ مکمل

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی مالیاتی کمیشن کے لیے دو ضلعی ناظمین اور دو تحصیل ناظمین کے انتخاب سے بلدیات انتخابات کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے ۔ صوبائی مالیاتی کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت وجود میں آیا ہے جس کا کام مقامی حکومتوں میں سائل کے تقسیم کافارمولا طے کرنا ہے ۔

ناظمین کے انتخاب سے صوبائی مالیاتی کمیشن مکمل ہوگیا ہے اور رولز آف بزنس بھی فائنل ہوچکے ہیں جس پر دستخط باقی ہے ۔موجودہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر لیا ہے ۔پی ایف سی کے تکمیل کے بعد اسی مہینے صوبائی مالیاتی کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گاتاکہ فنڈز کی تقسیم کا فارمولاطے کر سکے ۔

(جاری ہے)

مقامی حکومتوں میں فنڈز آبادی ،پسماندگی اور غربت کے بنیاد پرتقسیم کریں گے ۔وہ صوبائی مالیاتی کمیشن کے لیے انتخابات کے موقع صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کے ہمراہ میڈیا کو بریفینگ دے رہے تھے ۔اس موقع پر ضلعی ناظمین ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک بہر ام خان اور محمد اقبال بھی موجود تھے ۔صوبائی وزراء نے میڈیا کوبریفنیگ دیتے ہوئے کہا کہ آ ج نئے بلدیاتی نظام کا ایجنڈا پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے اور اب صوبائی مالیاتی کمیشن کااجلا س بلا کر فنڈز کے تقیسم کا فارمولا طے کریں گے تاکہ صوبے میں ترقیاتی کاموں پرکام کے رفتار کو تیز کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کر دیے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں دوسرے صوبے سے سبقت لے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی مالیاتی کمیشن میں جمہوری انداز میں انتخاب کرکے نئے روایت قائم کی ہے اور تمام جماعتوں کو نمائندگی مل گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو کمیشن میں صوبائی وزیر خزانہ اور وزیر بلدیات کی موجودگی میں نمائندگی ملی ہوئی ہے اور تمام جماعتوں کے ممبران کوساتھ لے کر منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گااور مشاورت سے فنڈز تقسیم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی مالیاتی کمیشن کے قیام کا مقصد صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کے لیے فارمولاطے کرنا ہے ۔ `