بھارت کے 11 جوہری سائنسدان پراسرار طریقے سے ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:07

بھارت کے 11 جوہری سائنسدان پراسرار  طریقے سے ہلاک
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) بھارت کے 11 جوہری سائنسدان پراسرار طریقے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے 11 جوہری سائنسدانوں کا پراسرار طریقے سے ہلاک ہوجانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ سائنسدان گزشتہ 4 برس کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ سائنسدان مختلف تجربہ گاہوں اور تحقیقی اداروں میں کام کررہے تھے اور کچھ دھماکوں اور دیگر حادثات میں ہلاک ہوئے جبکہ کچھ نے خود کو پھانسی لگا کر اور سمندر میں کود کر بھی اپنی جان دے دی۔

رواں برس نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے 3 ماہرین نے مبینہ طور پر خودکشی کی اور ایک سڑک کے حادثے میں ہلاک ہوا جبکہ سال 2010 میں ٹرامبے میں واقع بھابھا ایٹمی تحقیقی سینٹر میں “سی” گروپ سے وابستہ 2 سائنسدانوں کی پھندے سے لٹکی لاشیں ان کے گھر سے ملیں اور 2012 میں اسی گریڈ کا ایک اور سائنسداں راجستھان کے علاقے روت بھٹہ میں اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

(جاری ہے)

س کے علاوہ دو تحقیقی معاون 2010 میں ایک پراسرار آگ لگنے کے بعد ہلاک ہوئے تھے جو بھابھا ایٹمی مرکز کی ایک تجربہ گاہ میں لگی تھی جبکہ ایک ایف گریڈ کے سائنسدان کو ممبئی میں قتل کردیا گیا تھا۔اسی طرح مدھیا پردیش کے شہر اندور میں واقع راجہ رمنا سینٹر فار ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ ایک ڈی درجے کے سائنسداں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی جبکہ تامل ناڈو میں کالپکم سے وابستہ ایک اور سائنسداں نے 2013 میں سمندر میں کود کر جان دیدی تھی جبکہ ممبئی میں ایک سائنسدان پھانسی کے پھندے پر جھول گیا تھا۔ اسی طرح ایک اور سائنسداں نے کرناٹک کے شہر کروار میں کالی نامی دریا میں کود کر خودکشی کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :