بابا گرو نانک کی476 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:00

اسلام آباد، عارف والا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی476 ویں برسی آج10 اکتوبربروز ہفتہ کو منائی جائے گی بابا گرو نانک8 نومبر1469 کوننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے تھے بابا گرونانک اسلام اور ہندومت دونوں مذاہب کے گرویدہ تھے اور دونوں مذاہب کے پیروکاروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کی تعلیم دیتے تھے ۔بابا گرونانک 10 اکتوبر1539 کو وفات پاگئے تھے ۔`