وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات

جمعہ 9 اکتوبر 2015 19:53

اسلام آباد ۔09 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر شیر علی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت،توانائی،دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

دونوں فریقوں نے رواں ماہ کے آخر میں دوشنبے میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں پاکستانی کاروباری کمیونٹی کی شرکت پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو وسطی ایشیائی مارکیٹوں میں متعارف کرانے کا یہ بہترین موقع ہے۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :