پاکستان میں متبادل توانائی سیکٹر میں بڑی صلاحیت موجود ہے

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی ڈنمارک کی ناظم الامور سے گفتگو

جمعہ 9 اکتوبر 2015 19:53

اسلام آباد ۔09 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی سیکٹر میں بڑی صلاحیت موجود ہے، پاکستان توانائی سیکٹر کی ترقی میں ڈینش سائنسدانوں کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے ۔وہ پاکستان میں ڈنمارک کی ناظم الامور ہیلی نیلسن سے گفتگو کررہے تھے۔

ناظم الامور نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر پانی و بجلی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران توانائی سیکٹر خصوصا متبادل توانئی کے شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی سیکٹر میں بڑی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان کے ساحلی مقامات کا زیادہ تر علاقہ بنجر اور ویران پڑا ہے جسے ونڈ انرجی مقاصد کیلئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان انرجی سیکٹر کی ترقی کیلئے ڈینش سائنسدانوں کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے، اس موقع پر ڈینش سفارت کار نے وفاقی وزیر کو ڈینش کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں متبادل توانائی اور ویسٹ واٹر منیجمنٹ ٹریٹمنٹ سمیت توانائی منصوبوں میں دلچسپی سے آگاہ کیا