ڈیرہ، مشرف نگرمیں دبئی سے بھیجی گئی رقم کے تنازعے پرباپ نے بیٹے کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 19:52

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)مشرف نگرمیں دوبئی سے بھیجی گئی رقم کے تنازعے پرباپ نے بیٹے کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔صدرپولیس نے زخمی بیٹے کی رپورٹ پرباپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکے علاقہ مشرف نگرمیں سیدافضل محسوددوبئی سے بھیجی جانیوالی رقم کے بارے اپنے بیٹے عثمان محسودسے پوچھاتوعثمان محسودنے انکارکیاجس پروالدنے طیش میں آکراپنے بیٹے کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔صدرپولیس نے زخمی بیٹے کی رپورٹ پرباپ کیخلاف 324PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔