پاکستان خطے کے تمام ممالک بشمول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے : ائیر چیف مارشل سہیل امان

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 19:42

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک بشمول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمی کیلئے مربوط حکمت عملی اپنا ہوگی۔ پاکستان خطے کے تمام ممالک بشمول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ الزام تراشی سے کسی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :