محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد میں خالی آسامیوں کی تعدادخفیہ رکھنے کا ڈراپ سین ہو گیا

این ٹی ایس پاس امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بد عنوان آفیسروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:59

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد میں خالی آسامیوں کی تعدادخفیہ رکھنے کا ڈراپ سین ہو گیا خالی آسامیوں کی تعداد 210ہونے کے باوجود 139پوسٹیں ظاہر کی گئیں تھیں مقامی صحافیوں کی خفیہ ٹیم نے چھپائی جانے والی 71 پوسٹوں کا کھوج لگا لیا مجبوراََ محکمہ ایجوکیشن نے دو سو سے زائد پوسٹیں لسٹ پرنسپلوں ہیڈ ماسٹروں سے تفصیلات طلب کرلی این ٹی ایس پاس امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بد عنوان آفیسروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد کی جانب سے این ٹی ایس ٹسیٹ سے قبل سیکریڑی ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں لیکن نصیرآباد کے محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران نے 210خالی آسامیوں کی سیکریڑی ایجوکیشن کو تفصیلات دینے کے بجائے بد دیانتی کی مثال کو قائم کرتے ہوئے صرف 139خالی آسامیوں کی لسٹ فراہم کی گئی تھی جس کی بنیاد پر محکمہ ایجوکیشن بلوچستان نے این ٹی ایس کے ذریعے آسامیوں کو پر کرنے کیلئے ٹیسٹ انٹرویو منعقد کیئے گئے تھے محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد میں این ٹی ایس کی میرٹ لسٹ جاری ہونے کے باوجود نصیرآباد میں خالی آسامیوں کو خفیہ رکھا جا رہا تھا لیکن نصیرآباد کی صحافیوں کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے خفیہ رکھنے والی 71خالی آسامیوں بھا نڈا پھوڑ دیا گیا ہے خالی آسامیوں کی تعداد کا بڑھنے سے این ٹی ایس پاس امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ جی ٹی اے بلوچستان کے صوبائی صدر محمد نواز جتک ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں نے 71خفیہ آسامیوں کی موجودگی کا اعتراف کر تے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ نصیرآباد میں 71خالی پوسٹوں کو خفیہ رکھنے پر سیکریڑی ایجوکیشن بلوچستان نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او نصیرآباد سے رپورت طلب کر لی گئی ہے ۔