ترقیاتی سکیموں میں معیار،میٹریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ،نہ کرینگے،میر غلام دستگیر بادینی

عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ جاری ہے، دیہی وشہری علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے آخری مراحل میں ہیں، رکن بلوچستان اسمبلی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:59

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی مشیر وایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہاہے کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ جاری وساری ہے،شہری ودیہی علاقوں میں یکساں طور پر آبنوشی،انفراسٹرکچر اور صحت کے منصوبوں پر کام کا سلسلہ جاری ہے شہری ودیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے فراہمی کے منصوبے آخری مراحل میں ہیں ،اور شہری ودیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور کرکے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاضی آباد میں آبنوشی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علاقائی عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اور ایم پی اے کے جانب سے اہل علاقہ کو واٹرسپلائی اسکیم کے فراہمی پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر ایم پی اے میر غلام دستگیر بادینی نے کہاکہ عوامی اجتماعی منصوبوں کو پایہ تکمیل کے جانب بڑھا رہے ہیں،اور عنقریب ضلع میں آبنوشی کے متعدد اسکیمات مکمل ہوجائیں گے اور لوگوں کو پینے کا پانی انکے گھروں کے دہلیز پر مل جائیگا،اور عوامی مسائل حل ہونگے انہوں نے کہاکہ ہماری ترقیاتی اسکیموں اور سابقہ ادوار کے اسکیموں میں زمین آسمان کا فرق ہے ،ہم نے ترقیاتی اسکیموں میں معیار،میٹریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور نہ کرینگے ،فنڈز عوامی امانت ہیں اور امانت میں خیانت نہ خود کی ہے اور نہ ٹھیکداروں کو کرنے دینگے ،انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور عوامی خدمتگار کے حیثیت سے عوام کے مسائل حل کرینگے ،دیہی علاقوں میں صحت اور پانی کے مسائل بتدریج حل کررہے ہیں اور ضلع بھر میں اسکیمات پر تیزی کے ساتھ کام کا سلسلہ جاری وساری ہے ،اانہوں نے کہاکہ ہم نے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آبنوشی کے مسائل کے حل کے لئے کام کا سلسلہ تیز تر کردیں،غریب آباد اور قاضی آبادمیں پینے کے پانی کا مسئلہ گزشتہ کئی ادوار سے جاری ہے اور سابقہ ادوار میں اس اہم مسئلے کے جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جس سے سابقہ ادوار کے مسائل بھی ہمیں ورثے میں ملے ہیں اگر سابقہ ادوار میں ان عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کی جاتی اور معیاری ترقیاتی کام کئے جاتے تو آج کئی مسئلے توجہ اور حل کے لئے تشنہ لب نہ ہوتے ،انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے تو عوامی مسائل کے حل کے لئے ہم کسی حد تک بھی جائیں گے انہوں نے کہاکہ ضلع نوشکی مسائل کا گڑھ بن چکاہے اور سابقہ ادوار کی غلطیوں اور منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کئی بے پناہ مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے ،وسائل کم اور ضلع میں بے پناہ مسائل کے وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے تاہم منصوبہ بندی کے تحت انشاء اﷲ ضلع کے مسائل کو حل کرکے دم لیں گے اور عوامی نمائندگی کا حق ادا کیاجائیگا،عوام صبر رکھیں ترقیاتی عمل کو تیز کردیاگیاہے اور حالیہ بجٹ میں بھی کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل اور شہری علاقوں میں پینے کے پانی کے قلت کے خاتمے کے منصوبے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :