حکومت نے شیخوپورہ میں بند پڑے پاور پلانٹ کو چلانے کی بجائے نیا پاور پلانٹ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:57

حکومت نے شیخوپورہ میں بند پڑے پاور پلانٹ کو چلانے کی بجائے نیا پاور ..
شیخوپورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) حکومت نے شیخوپورہ میں بند پڑے پاور پلانٹ کو چلانے کی بجائے نیا پاور پلانٹ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں 135 میگاواٹ کا پاور پلانٹ گزشتہ کئی برس سے بند پڑا ہے۔

(جاری ہے)

بھکی نامی پاور پلانٹ کا افتتاح 2003 میں اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے کیا تھا تاہم یہ پاور پلانٹ کچھ برس قبل بند کردیا گیا تھا۔ اب موجودہ حکومت نے اس پاور پلانٹ کو چلانے کی بجائے اربوں روپے کی لاگت سے ایک نیا پاور پلانٹ بنا دیا ہے۔یہ پاور پلانٹ 1180 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا اور آج وزیراعظم نے اس کا افتتاح کردیا ہے۔