جمعیت علماء اسلام نے این اے122میں لیگی امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا

ملک میں اسلام کے نفاذ، عوامی مسائل کے حل، معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت کا ساتھ دیا، مولانا محمد امجد خان

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام نے این اے 122میں مسلم لیگ ن کے امید وار سر دار ایا ز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس بات کا اعلان جمعیت کے مرکزی دفتر لاہورمیں این اے 122کے امید وار ایاز صادق اور دیگر ن لیگی راہنماؤں کی مو جو د گی میں جمعیت کے قائم مقام مرکزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے پریس کا نفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی ن لیگ کی اتحادی ہے اسی وجہ سے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امید وار کی حمایت کرے گی انہوں نے بتا یا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کے راہنماؤں کے گذشتہ روز مذاکرات ہوئے جس میں ملک پرویز ،مو لا نا سیف الدین سیف،حافظ اشرف گجر ،قاری نذیر احمد ،حافظ نصیر احرار ،شاہد اسرار شریک ہوئے پارٹی نے مذاکرات کے بعد ن لیگ کے امید وار کی حمایت کا اعلان کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی کے نزدیک ضمنی الیکشن بھی انتخا بی ماحول کا حصہ ہیں ہمارے نزدیک جمہوری عمل چلتے رہنا چا ہیے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک میں اسلام کا نفاذ عوام کے مسائل کے حل اور معیشت کی مضبوطی کے لیئے ن لیگ کی حکومت کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے منصوبے پر عمل در آمد کے لیئے سیا سی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم میں یہ بھی سوچنا ہو گا راہداری کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیئے بھی سازشیں ہو رہی ہیں ان سازشوں کا مقابلہ باہر اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :