کراچی ، ڈیمالیشن اسکواڈنے شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی پلاٹس پر یونٹ /فلیٹ طرزتعمیرات اورتجاوزات سمیت غیرقانونی تعمیرات کو منہدم اورسربمہرکردیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتازحیدر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈنے شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی پلاٹس پر یونٹ /فلیٹ طرزتعمیرات اورتجاوزات سمیت غیرقانونی تعمیرات کو منہدم اورسربمہرکردیاجبکہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر "کراؤن ریذیڈینسی"پروجیکٹ واقع سرجانی ٹاؤن کے متعلقہ بلڈرز لائسنس کو منسوخ کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈکی ٹیم نے صدر ٹاؤن کے علاقے میں پلاٹ نمبر S.T.9بلاک2اسکیم 5کلفٹن پر گراؤنڈفلور کی غیرقانونی وناجائز تعمیرات کاصفایااوراحاطے کوسربمہرکردیاجبکہ پلاٹ نمبر79.S.R-9سرائے کواٹرزپر چھٹی منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر16.N.P-3نیپیئرکوارٹرزپر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر69,SB.3اور69(G14615 SB.3)پر پانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی کالمزجبکہ پلاٹ نمبر56,N.P-2نیپیئرکوارٹرز پر غیرقانونی دکانوں کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبرC.129بلاک 9اسکیم 24پر واقع عمارت کی گراؤنڈاورپہلی منزل میں بغیراجازت تعمیراتی ردوبدل کئے جانے پرکاروائی کرتے ہوئے پلاٹ احاطے کوسربمہرکردیاجبکہ لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات کے زمرے میں پلاٹ نمبر 220بلاک 3بہار مسلم سی ایچ ایس اورپلاٹ نمبر C.3بلاک 4/5اسکیم 7کچھی میمن سی ایچ ایس کے گراؤنڈفلورپر تعمیرات سمیت پلاٹ نمبر A.93بلاک 4.Aاسکیم نمبر 24کی دوسری منزل کی آرسی سی چھت ،کالمز اور پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پلاٹ نمبر686بلاک 1پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم اورپلاٹ نمبر A.17بلاک 3پر دوسری منزل کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ کوہٹادیاگیا۔مزیدبراں گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر R.222بلاک 9اور پلاٹ نمبر R.860بلاک 9پر پلاٹ نمبر372بلاک 15،پلاٹ نمبر R-220بلاک 9پر تیسری منزل کی آرسی سی چھتوں اورپلاٹ نمبرL.S 17/1بلاک 18کے گراؤنڈ فلور کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر R.22بلاک 12پر پہلی منزل پرسامنے کے حصے کی دیواروں پلاٹ نمبرR.281اور R.282پر گراؤنڈفلور کے آرسی سی کالمزکومنہدم کردیا۔

ڈیمالیشن اسکواڈ نے سائٹ ٹاؤن کے علاقے میانوالی کالونی ،حسن ولیج،صالح پاڑہ میں واقع تجاوزات کے زمرے غیرقانونی عمارتوں کومنہدم اورحاطے کوسربمہرکردیاجبکہ ایک اورڈیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر1/18بلاک 4/Gناظم آبادپر غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں علاقے کے ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرکی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابو میں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی موقع پرموجود تھی ۔

علاوہ ازیں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرپرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ "کراؤن ریذیڈینسی" واقع پلاٹ نمبرFL-5سیکٹر2اسکیم41سرجانی ٹاؤن کراچی کے متعلقہ بلڈرمیسرزاخترایسوسی ایٹس کے لائسنس نمبر BL-3039 کو منسوخ کرتے ہوئے پروجیکٹ میں ہر قسم کی تعمیرات وتشہیری مہم اور خرید وفر وخت یابکنگ وغیرہ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں عوام الناس کوبھی متنبہ کیاہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔