خیبرپختونخواہ حکومت کی انصاف کش پالیسی ،میرٹ کاڈھنڈوراپیٹنے والی صوبائی حکومت نے ہی میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، لوکل گورنمنٹ رولرڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے 126من پسندنائب قاصدکی تعیناتیوں کانوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:46

خیبرپختونخواہ حکومت کی انصاف کش پالیسی ،میرٹ کاڈھنڈوراپیٹنے والی ..

ڈیر ہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ حکومت کی انصاف کش پالیسی میرٹ کاڈھنڈوراپیٹنے والی صوبائی حکومت نے ہی میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لوکل گورنمنٹ رولرڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے 126من پسندنائب قاصدکی تعیناتیوں کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔حقدارامیدواروں نے ان تعیناتیوں پرعدالت سے رجوع کرنیکااعلان کردیا۔

ڈی سی ڈیرہ نے نئی بھرتی ہونیوالے امیدواروں کوحاضری سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر2015ء کواسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اینڈرولرڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ موسم خان کنڈی کے زیردستخطی جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن نمبر1182-1317کے تحت 126نائب قاصدکوویلج نیبرہوڈکونسل میں بھرتی کیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان کلاس فورملازمین کوآرڈرملنے کے پندرہ روزتک اپنی حاضری کویقینی بناناہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں19افرادڈیرہ سٹی کے بھرتی کئے گئے جبکہ دیگرافرادتحصیل پہاڑپور‘ڈیرہ‘پروآ‘کلاچی اوردرابن سے تعلق رکھتے ہیں۔محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق ان نائب قاصدمیں زیادہ ترانگوٹھاچھاپ افرادکوبھرتی کیاگیااورایم اے تعلیم رکھنے والوں کوسفارش نہ ہونے پریکسرنظراندازکیاگیا۔ایک سیاسی حکومتی حلیف جماعت کو126پوسٹوں میں12سیٹوں کاکوٹہ دیاگیا جبکہ ضلعی ناظم ویوسی ناظمین نے بھی اس بہتی گنگامیں ہاتھ دھوئے۔

ضلعی حکومت کے ایک اہم عہدیدارکے سیکرٹری پربھی ڈیڑھ لاکھ روپے لیکرایک کلاس فوربھرتی کرنیکابھی الزام سامنے نظرآرہاہے جبکہ ضلع کونسل کے ایک اقلیتی رکن کے قریبی عزیزکوبھی نوازاگیا۔آرڈرمیں نام‘ولدیت‘علاقہ اورتاریخ پیدائش درج ہیں جبکہ آرڈرلوکل گورنمنٹ کی ویب سائٹ پربھی نمایاں ہے۔اپنے من پسندافرادکوبھرتی کرنے پرحقدارامیدواروں نے اس تعیناتیوں پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے پشاورہائیکورٹ سے رابطہ کرنیکافیصلہ کیاہے ۔ڈپٹی کمشنرنثاراحمدنے اس تعیناتیوں پراپنے تحفظات کے پیش نظر126نائب قاصدکواپنے دفاترمیں حاضری سے روک دیاہے۔اس سلسلے میں ہونیوالی بھرتیوں کے بارے جب اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ موسم خان کنڈی سے رابطہ کرنیکی کوشش کی گئی تورابطہ نہ ہوسکا۔