گومل یونیورسٹی آفیسرز ایسویسی ایشن کے انتخابات، شیخ شفیق الرحمان اور نعمت اﷲ خان بھاری اکثریت سے یونیورسٹی سینیٹ کے ممبر منتخب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:44

ڈیر ہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) گومل یونیورسٹی آفیسرز ایسویسی ایشن کے انتخابات میں شیخ شفیق الرحمان اور نعمت اﷲ خان بھاری اکثریت سے یونیورسٹی سینیٹ کے ممبر منتخب ہوگئے، یو نیورسٹی قوائد کے مطابق یونیورسٹی سینیٹ میں آفیسرز کے لیئے مختص دونشستوں کے لیئے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، انتخابی عمل یو نیورسٹی سینیٹ ہال میں ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر رشید الرحمان کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں نتائج کے مطابق نعمت اﷲ خان نے اکاون اور شیخ شفیق الرحمان نے پچاس ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ دیگر امیدواروں میں حفیظ الرحمان نے تین اور میر بادشاہ خان نے سات ووٹ حاصل کئے، نو منتخب سینیٹ ممبران نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل(ر) حامد شفیق سے ملاقات کی ، اس موقع پر وائس چانسلر نے کامیاب سینیٹرز کو مبارک باد دی، کامیاب سینیٹرز نے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کی ترقی، ملازمین کے مسائل کے حل میں وہ یونیورسٹی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے، انہوں نے آفیسرز کے لیئے سینیٹ اور سنڈیکیٹ میں نشستیں مختص کرنے پر گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کابھی شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :