ہا ئر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انجنیئرنگ کو نسل کا انجنیئر نگ کی تعلیم کے فرو غ کا اعادہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ہا ئر ایجو کیشن کمیشن اور پاکستان انجبیئر نگ کو نسل نے ملک میں انجنیئرنگ کی معیا ر ی تعلیم کو یقینی بنا نے اور نوجوا نو ں کی تکنیکی صلا حیتو ں کے فرو غ کے لیے تعا ون بڑ ھا نے کے عزم کا اعا د ہ کیا ہے ۔اس ضمن میں دو نو ں ادا ر ے طلبا ء کی سہو لت کے لیے انجنیئر نگ کی ڈگر یو ں کے اجرا ء اور تصدیق کے طر یقہ کا ر میں مز ید آ سانی لا نے کے لیے ملکر کام کر یں گے۔

علا و ہ از یں ایچ ای سی اور پی ای سی دو نو ں یو نیو ر سٹیو ں اور انجنیئر نگ کے دیگر تعلیمی ادا رو ں میں بہتر ین تعلیمی معیار کی فر اہمی یقینی بنا نے کے لیے اچا نک دو رو ں کا بھی اہتما م کیا کر یں گے۔اس امر کا فیصلہ دونو ں ادا رو ں کے سر بر اہا ن بشمو ل چیئر مین ایچ ای سی ڈا کٹر مختا ر احمد اور چیئر مین پی ای سی جا و ید سلیم قر یشی کے ما بین پہلی با ضا بطہ نشست کے دو را ن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد ر ہے کہ یہ چیئر مین پی ای سی جا وید سلیم جو کہ سر کا ر ی اور نجی شعبہ جا ت میں 30سال کے و سیع پیشہ ورا نہ تجر بے کے حا مل ہیں کا اپنی ذ مہ دا ر یا ں سنبھا لنے کے بعد ایچ ای سی کا پہلا دو ر ہ ہے ۔اس مو قع پر چیئر مین ایچ ای سی نے انہیں مبا ر کبا د دیتے ہو ئے اس امید کا اظہا ر کیا کہ انجنیئر نگ کے شعبہ میں جا وید سلیم کے و سیع تجر بہ سے پی ای سی کی کا ر کر دگی میں مز ید بہتر ی آ ئے گی۔

ڈاکٹر مختا ر احمد نے چیئر مین پی ای سی کو ڈگر یو ں کی تصد یق کے طر یقہ کا ر سے آ گا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ پیشہ ورا نہ ڈگر یو ں کی ایچ ای سی سے تصدیق کے لیے ان تعلیمی اسنا دکی متعلقہ محکمہ سے تصد یق لا زمی شر ط ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تعلیمی نصاب کا ہر تین سا ل بعد مختلف پہلو ؤ ں سے جا ئز ہ لیا جاتا ہے تا کہ اس با ت کو یقینی بنا یا جا سکے کہ فرا ہم کر د ہ تعلیم بین الا قوا می معیا ر اور ملکی ضرو ر یا ت کی مطا بق ہو۔

ڈا کٹر مختا ر نے ایچ ای سی کی جا نب سے تعلیمی ادا رو ں کی فلا ح اور تر قی کے لیے ا ٹھا ئے جا نے وا لے اقدا ما ت کا بھی مجمو عی جا ئز ہ پیش کیا جن میں ٹیکنا لو جی کے استعما ل کے حوا لے سے نئے قوا نین کا تعا ر ف، شعبہ انسا نی و سائل جیسے کے اسا تذ ہ اور دیگر ملا ز مین کی خد مات کے حصول کے مر و جہ قوا نین اور شفا ف طر یقہ کا ر ، تکنیکی سہو لیا ت کی دستیا بی میں ا ضا فہ، پاکستان ایجو کیشن اینڈ ر یسر چ نیٹ ور ک کا قیا م ، ڈیجیٹل لا ئبر یر ی ، غیر ملکی یو نیو ر سٹیو ں اور تعلیمی ادا رو ں سے پیشہ ور انہ تعا و ن اور دیگر کئی اہم منصوبے شا مل ہیں ۔

چیئر مین پی ای سی نے ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کو مکمل تعا و ن کا یقین دلا تے ہو ئے اس با ت پر زو ر د یا کہ پی ای سی انجنیئر نگ کسی بھی ایسی ڈگر ی کی تصد یق اور اجرا ء کی اجا ز ت نہیں د ے گی جو ادا ر ے کی پا لیسی سے متصا د م ہو ۔

متعلقہ عنوان :