احتساب عدالت رینٹل پاور کیس کی سماعت20اکتوبر تک ملتوی کر دی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت20اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ان پر اختیارات میں تجاوز کا الزام ہے کرپشن کا نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج سمندری رینٹل پاور کیس کی سماعت کی تو سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوئے عدالت احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں پی پی آئی بی کے سابق ایم ڈی ملزم فیاض الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ساعت کے دوران سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ۔سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مجھ پر اختیارات میں تجاوز کا الزام ہے کرپشن کا نہیں ہے ۔