وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے تناظر میں بینظیر قتل کیس کے گواہ امریکی صحافی مارک سیگل پر جرح موخرکئے جانے کا امکان

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے تناظر میں بے نظیر قتل کیس کے گواہ امریکی صحافی مارک سیگل پر جرح موخرکئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ وزیر اعظم کے دورہ کے حوالے سے کام میں مصروف ہے،جس کے باعث مارک سیگل کا پاکستانی سفارتخانے میں پیش ہو کر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح ہونا التواء کا شکار ہو گیا ہے،جس کے بعد اب بے نظیر قتل کیس میں مارک سیگل پرنومبر کے پہلے ہفتے میں جرح کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت خارجہ انسداد دہشتگردی عدالت کو آئندہ ہفتے بے نظیر قتل کیس کی سماعت میں آگاہ کرے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صحافی مارک سیگل نے ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت کو دیئے گئے اپنے بیان میں پرویز مشرف کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا تاہم سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :