Live Updates

آزادرکن پنجاب اسمبلی علی سلمان کاتحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان ‘ حبیب چشتی کی مر یدین کے ہمر اہ پی ٹی آئی کی حمایت

(ن) لیگ کی دھاندلی کے تمام طریقے ڈھونڈ لیے ہیں، انکے کسی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا ئیگا‘ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کا مقابلہ صرف (ن)لیگ نہیں وفاقی اور صوبائی محکموں اور حکو متوں سے بھی ہے ، اس کے باوجود انکو شکست دیں گے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) آزادرکن پنجاب اسمبلی علی سلمان صدیق نے پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت اور سید محمد حبیب عرفانی چشتی نے مر یدین کے ہمر اہ ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمر ان خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی دھاندلی کے تمام طریقے ڈھونڈ لیے ہیں انکے کسی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا ئیگا ۔

جمعہ کے روز علی سلمان نے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی جس میں علی سلمان نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری طرف ریلوے پر یم یونین کے صدر حافظ سلمان بٹ نے بھی تحر یک انصاف کے دونوں قائدین سے ملاقات کے دوران ریلوے ملازمین کی جانب سے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی جبکہ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے سید محمد حبیب عرفانی چشتی سے انکی رہا ئش گاہ پر ملاقا ت جنہوں نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو میں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کا مقابلہ صرف (ن)لیگ نہیں وفاقی اور صوبائی محکموں اور حکو متوں سے بھی ہے لیکن اس کے باوجود ہم انکو شکست دیں گے اور ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کا میاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں تحر یک انصاف کی حکمرانوں کی دھاندلی روکنے کے حوالے سے تیاریاں نہیں تھیں لیکن اب ہمیں (ن) لیگ کی دھاندلی کے تمام طریقوں کا پتہ چلا چکا ہے اور ہر صورت انکی دھاندلی کو روکا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ آج تک نیوٹر ل ایمپائر کے ساتھ الیکشن نہیں لڑا لیکن اس کے باوجود لاہور کے ضمنی انتخابات کے میچ میں (ن) لیگ کو شکست ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر (ن) لیگ نے دھاندلی کوشش کیں تو ہم ایسے مظاہرے کر یں گے حکمرانوں کیلئے حکو مت کر نا مشکل ہو جا ئیگا ۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور کے عوام کے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور (ن) لیگ کو لاہور کے ڈونگی گراؤنڈ کے جلسے کیلئے پورے پنجاب سے 1ہزار بسوں میں لوگوں کو لا رہے ہیں جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ لاہور کے عوام نے (ن) لیگ کو مستر دکر دیا ہے ۔ انہوں نے کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی دھاندلی کے ہر منصوبے کوناکام بنا دیں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات