چیف الیکشن کمشنر کا سیکرٹری پنجاب اور سندھ کو خط لکھ کر سیاسی وابستگی ظاہر ہونے پر ریٹرننگ افسران کیخلاف کارروائی کا عندیہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد نے سیکرٹری پنجاب اور سندھ کو خط لکھ کر سیاسی وابستگی ظاہر ہونے پر ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار رضا محمدخان نے سیکرٹری پنجاب اور سندھ کو خط لکھا، خط کے متن میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہو رہی ہیں، افسران بغیر کسی خوف کے فرائض سرانجام دیں، سیاسی وابستگی ظاہر ہونے پر ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔