وزیراعظم نے شیخوپورہ میں 1180میگاواٹ کے بھکی بجلی گھرکے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،55 ارب روپے لاگت ، 2017کے آخر تک مکمل ہو گا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:37

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے شیخوپورہ میں 1180میگاواٹ کے بھکی بجلی گھرکے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،بجلی منصوبے پر 55ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2017کے آخر تک مکمل ہو گا،منصوبے پر چین کی الیکٹرک انٹرنیشنل اور امریکی کی جنرل الیکٹرک کمپنی کام کریں گی،سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی تھے۔