عرفان صدیقی کی طرف سے فاقی سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

محمد اعظم نے اپنے کیریئر میں شاندار پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں، ان میں الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق اور نفاذ اردو کے لئے ان کی کاوشیں نمایاں ہیں،وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور کا تقریب سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی کی طرف سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم کے اعزاز میں الوداعی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ محمد اعظم نے اپنے کیریئر میں جو شاندار پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں ان میں الیکٹرانک میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق اور نفاذ اردو کے لئے ان کی کاوشیں نمایاں ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ اعظم صاحب کی شخصیت میں سادگی اور معاملہ فہمی کا پہلو نمایاں تھا جس سے وہ ہر مشکل کام آسانی سے سر انجام دے لیتے تھے۔ عرفان صدیقی نے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی اچھی صحت اور بہتر مستقبل کی دعا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان سے رابطہ برقرار رہے گا اور وہ مختلف امور پر ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک نے کہا کہ مختلف معاملات میں محمد اعظم کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے اور ہم نے بطور ٹیم ان کے ساتھ بہترین کام کیا ہے۔

تقریب سے ڈی جی ریڈیو عمران گردیزی، ایڈیشنل سیکرٹری صبا محسن اور پی۔ آئی۔ او راؤ تحسین نے بھی خطاب کیا اور محمد اعظم محنتی دیانتدار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل انسان کے طور پر اعلیٰ خدمات سر انجام دیتے رہے اور انہوں نے وزارت اطلاعات سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ترقی و فلاح کے لئے بھی بہت کام کیا۔ سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم نے کہا کہ میں تمام شعبوں کا شکرگزار ہوں کہ میرے ساتھ ان کی بھرپور معاونت اور راہنمائی رہی اور میں خوشی اور فخر کے ساتھ 34 سال کی خدمات کے بعد اچھے انداز اور سوچ کے ساتھ الوداع ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب کی راہنمائی میں ہم نے بہت کچھ سیکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم پھولوں کا گلدستہ اور کتابوں پر مشتمل تحائف پیش کئے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :