Live Updates

پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کو بلے باز کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ، درخواست گزار کا موقف سن کر 10دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کو بیٹسمین یعنی بلے باز کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزار سیاسی جماعت کا موقف سن کر 10دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما سرفراز چیمہ کے وکیل انیس ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار کو بیٹسمین یعنی بلے باز کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے جس سے تحریک انصاف کے ووٹرز غلط فہمی کا شکار ہوسکتے ہیں او ربلا کی جگہ بلے باز کو ووٹ دینے کا اندیشہ ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کوہدایت کی جائے کہ وہ انتخابی نشانات کی فہرست سے بلے باز کا انتخابی نشان خارج کردے ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد معاملے الیکشن کمیشن کو بجھوادیا اور ہدایت کی کہ درخواست سیاسی جماعت کاموقف سن کر دس دنوں میں فیصلہ کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات