پاکستان با ئیو ما س ،ہوا اور شمسی تو انا ئی سے بجلی پیدا کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے،ہوا کے ذ ریعے بجلی پیدا کر نے کیلئے بلو چستان کے سا حلی علا قوں کو استعما ل کیا جا ئے گا ،پا کستان توا نا ئی کے شعبے میں منصوبوں کیلئے کینیڈین سا ئنسدانوں کے تجر با ت سے فا ئدہ اٹھا ئے گا

و فا قی وزیر پا نی وبجلی خواجہ آ صف کی کینیڈا کے ناظم الامور اور تا جک سفیر شیر علی سے ملا قاتوں میں گفتگو

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء )و فا قی وزیر پا نی وبجلی خواجہ محمد آ صف نے کینیڈا کے ناظم الامور ہیلی نیلسن اور تا جکستان کے سفیر شیر علی کے ساتھ علیحدہ ملا قاتوں میں دو طر فہ تعلقات سمیت توا نا ئی کے شعبے،قا بل تجدید توا نا ئی، معیشت، د فاع ،تجا رت اور سیکیو رٹی کے امور پر گفتگو کی اور کہاکہ پاکستان با ئیو ما س ،ہوا اور شمسی تو انا ئی سے بجلی پیدا کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے،ہوا کے ذ ریعے بجلی پیدا کر نے کیلئے بلو چستان کے سا حلی علا قوں کو استعما ل کیا جا ئے گا ،پا کستان توا نا ئی کے شعبے میں منصوبوں کیلئے کینیڈین سا ئنسدانوں کے تجر با ت سے فا ئدہ اٹھا ئے گا ۔

جمعہ کویہاں وفا قی وزیر نے کینیڈین ناظم الامور کے ساتھ ملا قات میں توا نا ئی کے شعبے اور خصو صی طور پر قا بل تجدید توا نا ئی کے حوالے سے مختلف معا ملات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر و فا قی وزیر نے کہا کہ پا کستان با ئیو ما س ہوا اور شمسی تو نا ئی سے بجلی پیدا کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے،ہوا کے ذ ریعے بجلی پیدا کر نے کے لیئے بلو چستان کے سا حلی علا قوں کو بڑے پیما نے پر استعما ل کیا جا ئے گا۔

پا کستان توا نا ئی کے شعبے میں منصوبوں کیلیئے کینیڈین سا ئنسدانوں کے تجر با ت سے فا ئدہ اٹھا ئے گا اور سر ما یہ کا روں کو ہر طر ح سے سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں گے۔گفتگو میں کینیڈ ین چا رج ڈی افیئرز نے وفا قی وزیر کو کینیڈاکے سر ما یہ کا روں کی جا نب سے پا کستان میں ہوا کے ذ ر یعے بجلی پیدا کر نے اور ضا ئع ہو نے والے پا نی کے ٹریٹمنٹ پلا نٹس کے منصو بے لگا نے میں دلچسپی کے حوالے سے آ گا ہ کیا۔

بعد ازاں وفا قی وزیر نے تا جکستان کے سفیر شیر علی کے ساتھ ملا قات میں دو نوں مما لک کے ما بین معیشت،تجا رت، توانا ئی، دفاع اور سیکیو رٹی کے امور پر گفتگو کی۔دو نوں رہ نما ؤں نے اتفاق کیا کہ پا کستانی کا رو با ری طبقے کو رواں ما ہ کے اختتام پر دوشنبے میں ہو نے والی چو تھی کا رو با ری نما ئش میں شر کت کر نے کیئے سہو لیات فرا ہم کی جا ئیں گی۔و فا قی وزیر نے ملا قات میں کہا کہ پا کستانی مصنو عات کو خطے میں متعارف کروا نے کا یہ بہتر ین مو قع ہے۔دو نوں شخصیات نے دو نوں مما لک کے ما بین دو طر فہ تعلقات کو اسلامی بھا ئی چا رے کے تحت مز ید مضبوط کر نے پر اتفاق کیا۔