وزیراعظم کی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے اور ملکی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے گا ، ملک میں ہر حال میں امن قائم کریں گے ،نواز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے اور ملکی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ملکی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے گا ، ملک میں ہر حال میں امن قائم کریں گے ۔

وہ جمعہ کو اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اس اجلاس میں پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات وزیراعظم کے آئندہ دورہ امریکہ افغانستان کی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب ، کراچی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر دخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے اور ملکی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ملکی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے گا ، ملک میں ہر حال میں امن قائم کریں گے

متعلقہ عنوان :