کوئٹہ کسٹم کے عملے نے غیرملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے غیرملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تقریباََ ڈیڑھ کروڑروپے مالیت کے غیرملکی ٹائر،چائے کی پتی،اورگاڑیوں کی کلچ پلیٹ برآمدکرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکلکٹرکسٹم کوئٹہ ڈاکٹرسعیداحمدجدون کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر چمن سے غیرملکی سامان اندرون ملک سمگل کرناچاہتے تھے جس پرانہوں نے ایڈیشنل کلکٹرفریداللہ خان کوخصوصی ہدایت دی جس پرانہوں نے اسسٹنٹ کلکٹرکسٹم پروینٹیوصہیب انورہاشمی کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں انسپکٹرشہزادہ عامر نے دیگرعملے کے ہمراہ پشین کے علاقے یارومیں چمن سے آنے والے ایک ٹرک کوروک کراس میں لوڈ ایک سو دس بوری چائے کی پتی،74عددغیرملکی ٹرک کے ٹائرپانچ سوعدد غیرملکی گاڑیوں کی کلچ پلیٹ اوردیگرسامان ٹرک سمیت قبضے میں لے لیاسمگلراس سامان کواندرون ملک سمگل کرناچاہتے تھے کسٹم کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمگنگ کی کوشش کوناکام بنادیاکسٹم ذرائع کے مطابق برآمدہونے والے سامان کی ٹرک سمیت تقریباََ ڈیڑھ کروڑروپے مالیت بتائی جاتی ہے یادرہے کہ گزشتہ روز بھی کسٹم کے عملے نے ڈیڑھ کروڑروپے سے زائد کاسامان قبضے میں لیاتھا۔

`