گورنر پنجاب کے آرڈیننس سے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان میں اضطراب پیدا ہوا، ابرار خان

حکومت پنجاب نے بغیر مشاورت کے آرڈیننس کو سیاسی مقاصد کیلئے جاری کیا، ضلع اٹک کے عہدیداران سے گفتگو

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے ڈویثرنل صدر ابرار احمد خان نے کہا گورنر پنجاب کی طرف سے جاری آرڈیننس کے مندرجات کو پڑھ کر پنجاب بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہوئے حکومت پنجاب نے بلا تخصیص اور بغیر مشاورت کے اس آرڈیننس کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے جاری کیا ۔

یہ بات انہوں نے ضلع اٹک کے عہدیداران سے ملاقات کی اور نجی تعلیمی اداروں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔ اجلاس میں ضلع اٹک کے صدر ڈاکٹر اعجاز،چیف آرگنائزر ابرار شاکر،جنرل سیکرٹری خالد، راولپنڈی دویثرن کے وائس پریذیڈنٹ ملک حفیظ اللہ، ضلعی صدر ابرار احمد ایڈوکیٹ، تحصیل راولپنڈی کے صدر نعیم اکبر،جنرل سیکرٹری حافظ جمیل کے علاوہ دیگر عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابرار احمد خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آڈینینس میں کم وسائل کے حامل نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کو پیش نظر نہیں رکھا ابرار احمد خان نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے چیز کا ادراک کیا اور ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ادیب جاودانی نے لاہور ہائیکورٹ میں اس آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کیلئے رٹ پٹیشن دائر کی جسٹس شمس محمود مرزا نے عاصمہ جہانگیر کے دلائل کی روشنی میں پنجاب گورنمنٹ کے آرڈیننس کو کالعدم قرار دیکر فریقین کو 5نومبر کو طلب کر لیا ابرار احمد خان نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں واحد نمائندہ تنظیم ہے ا س تنظیم نے ہر مشل وقت میں نجی تعلیمی اداروں کے قوق کی جنگ لڑی ہے اور مستقبل میں بھی معیار تعلیم کی بہتری اور اس کی ترقی کیلئے اپنی کاؤشیں جاری رکھے گی اور نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

`

متعلقہ عنوان :