Live Updates

پی کے 26 میں پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا

حاجی انور بیگ، حاجی گل فراز درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:03

پی کے 26 میں پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کا 58 سالہ کارکنان حاجی انور بیگ، حاجی گل فراز اور دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ،پاکستان تحریک انصاف میں شامل، قائد تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خان خٹک کے پالیسیوں پر اعتماد ۔پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ختم، پارٹی سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے قبضے میں ہیں۔

بھٹو خاندان کے خاتمے کیساتھ ہی پیپلز پارٹی بھی ختم ہوگئی ہے۔قائد تحریک انصاف عمران خان کی پالیسیاں بھٹو جیسے ہیں۔ اور حقیقت تو یہ ہے کہ عمران خان ہی دوسرا بھٹو ہے۔ ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی ایم پی اے، صوبائی رہنماء ملک واصل خان،حاجی انور بیگ اور دیگر مقررین کا شمولیتی تقریب سے خطاب۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ ذرداری اور نواز شریف دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

اور باری باری ملکی وسائل کو بے دریغ لوٹ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بجلی، گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ غریب عوام روٹے کو ترس رہے ہیں۔ جبکہ نواز حکومت کے جعلی وزراء بیان بازی اورلوٹ مار میں مصروف ہے۔ حال ہی میں نندی پور پاورپراجیکٹ کا سیکنڈل نواز حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صرف دو سال میں اسمبلی سے 60 سے ذائد بل پاس کئے۔

اور صوبہ کی بہتری کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی، جو ایک ریکارڈ ہیں ۔صوبائی حکومت نے میرٹ کی پاسداریقینی بنائی۔ جس سے ماضی میں عوام کیساتھ کئے گئے محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ ور میں صرف عمران خان ہی واہ واحد بندہ ہے۔ جو پاک وطن کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی حوصلہ اور طاقت رکھتے ہیں۔ کیونکہ عمران خان جو کہتے ہیں اُس پر عمل کرتے ہیں۔

تقریب کی اختتام پر افتخار علی مشوانی ایم پی اے اور ملک واصل خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائے اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں حاجی انور بیگ، حاجی گل فراز، محمد اقبال، شاہ افضل، جمیل خان، ناصر خان، حاجی حسن خان، حاجی شاہجہان، حاجی شیر افضل، باسط خان، شیر زمان خان، بشیر خان اور دیگر شامل ہیں۔`

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات