عقیدہ ختم نبوت نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے ،مولانا عبد الخبیر آزاد

مولانا عبد القادر اعوان نے زندگی بھر قادیانی فتنہ کیخلاف جدوجہد کی ،علامہ ممتاز اعوان ودیگر

جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ پر غیر مشروط پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے کیونکہ عقیدہ ختم نبوت پر ہی دین اسلام کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے اور عقیدہ ختم نبوت میں (نعوذ باللہ )معمولی سی لچک یا جھول انسان کو ایمان کی رفعتوں سے گراکر کفر پستیوں میں پٹخ دیتی ہے لہٰذا مسلم طلبہ و نسل نو کو روشناس کرانے کیلئے عقیدہ ختم نبوت نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سابق سرپرست مرحوم مولانا عبد القادر اعوان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر علماء مفتی سید عاشق حسین ، مولانا محمد نعیم بادشاہ ،مولانا حسین احمد اعوان، علامہ محمد شفیع شاکر ، حافظ شعیب الرحمن،قاری محمد حنیف حقانی اور صاحبزادہ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ مولانا عبد القادر اعوان ایک سچے عاشق رسول اور پاسبان ختم نبوت تھے پوری زندگی انہوں نے نہ صرف عقیدہ ختم نبوت کا پرچم اٹھائے رکھا بلکہ زندگی بھر انہوں نے منکرین ختم نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کیخلاف جدوجہد کی ہم انکے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تعاقب بھرپور ایمانی جذبہ کیساتھ جاری رکھیں گے۔

`

متعلقہ عنوان :