بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں 24 سو پلاٹس ہیں اداروں کی تصدیق کے بعد پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دینگے، اکرم خان درانی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں 24 سو پلاٹس ہیں اور ان پلاٹس میں مختلف اداروں کا بھی کوٹہ ہے اداروں کو تصدیق کیلئے کہا ہے جیسے ہی تصدیق آئے گی تو پلاٹوں کی الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دینگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی نے ایوان بالا میں توجہ مبذول نوٹس پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں آئینی اداروں کے ملازمین کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر جاری نہیں کئے گئے جبکہ دیگر تمام وفاقی محکموں کے ملازمین کو الاٹمنٹ لیٹر جاری ہو گئے جو کہ تشویش کے باعث ہیں جواب میں وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے کہا کہ بہارہ کہو ہاؤسنگ اسکیم میں 24 سو پلاٹ ہیں اور ان میں ابھی بھی مختلف اداروں کا کوٹہ ہے 2009ء میں اس کا اشتہار جاری نہیں کیا گیا تھا لیکن ہم نے 2015ء میں اسکا اشتہار جاری کر دیا ہے ابھی وزارت نے اداروں کو کہا ہے کہ جلد از جلد تصدیق کروائیں جونہی تصدیق کا عمل ہو جائے گا تو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا لیٹر جاری کر دینگے۔