نیشنل بک فاؤنڈیشن نے نئی کتب کے بارے میں آگاہی کے لئے ای میل اور ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:40

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) نیشنل بک فاؤنڈیشن نے اپنی نئی اشاعت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ای میل اور ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس کا مقصد کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ یہ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔ سروس لینے کے خواہشمند [email protected] پر ای میل کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔