شیخوپورہ : وزیر اعظم نواز شریف نے 2018 تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:26

شیخوپورہ : وزیر اعظم نواز شریف نے 2018 تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر ..

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے شیخوپورہ میں بھکھی پاور پلان کا سنگ بیناد رکھ دیا ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے. کھیل کود والے سیاستدان گالیوں والی سیاست سے باہر نکل آئیں. انہوں نے کہا کہ جب بھی کووئی مجھے گالی دیتا ہے تو میرے منہ سے یہی نکلتا ہے کہ اللہ آپ کو ہدایت دے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر بجلی کے بل جلا دینے سے بجلی نہیں آتی. بجلی کام کرنے سے آتی ہے اور موجودہ حکومت ملک کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے . عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ملک سے 2018 ء تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا. 2017 اور2018 لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے سال ہوں گے.

متعلقہ عنوان :