سکھوں کے چوتھے گورو سر ی”رام داس“ جی مہاراج کے481ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

سری اکھنڈ پاٹھ صاحب کابھوگ اور کیرتن(اختتامی دعا کی گئی)،پاکستان بھر سے سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) سکھوں کے چوتھے گورو سر ی ”رام داس“جی مہاراج کے481ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ،سری اکھنڈ پاٹھ صاحب کابھوگ اور کیرتن(اختتامی دعا کی گئی)،پاکستان بھر سے سکھوں کی بڑی تعداد کی شرکت ۔گورورام داس کے جنم دن کے آخری روز کی اختتامی تقریب گورد وارہ جنم استھان سری گورو رام داس جی چونا منڈی میں ہوئی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار شام سنگھ نے کہا کہ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کے آنے کے بعد پاکستان میں سکھوں کے گوردواروں کی حفاظت ، تزئین و آرائش ،فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کومزید بہتر بنا دیا گیا ہے ملک میں تمام اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی نے سکھ برادری کو جنم دن کی مبادکباد دی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین محمد صدیق الفاروق کی سربراہی میں ہم پاکستان میں بسنے والی سکھ برادری اور اقلیتوں کی خدمت میں مصروف ہیں ،گوردواروں میں نئے کمرو ں کی تعمیر ،تزئین و آرائش اور دیگر ترقیا ت کام تیزی سے جاری ہے ،کراچی میں جلد نئے گوردوارے کا سنگھ بنیاد رکھا جائے گا اور پشاور میں محرم الحرام کے بعد گورد وارہ بھائی بیبا سنگھ میں افتتاحی تقریب ہوئی گی،متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے حسن ابدال میں شمشان گھاٹ کے لیے زمین دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران خان ،سردار بشن سنگھ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ،بابا جگتار سنگھ ،اظہر عباس شاہ اور پورے پاکستان سے سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنم دن کے موقع پر سکھ برادری نے اپنی مذہبی عبادات کیں اور ملک میں امن وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئی جنم دن کی خوشی میں سکھ برادری نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :